خادم حسین

پنجاب میں13سپیشل اکنامک زونز سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا’خادم حسین

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں 13اسپیشل اکنامک زونز کے قیام سے صوبہ میں نئی صنعتوں کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ، صوبے میں نئے کاروبار کے لیے ون ونڈو آپریشن اور کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث کاروبار کی فضاء سازگار ہونے سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ان اقدامات کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات سے ملکی سرمایہ کار بھی خوشدلی سے ان زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔ نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے نہ صرف روز گار کے لاکھوں مواقع فراہم ہونگے بلکہ ان یونٹس کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں