یاسمین راشد

پنجاب میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 1916 کیسز سامنے آئے، یاسمین راشد

لاہور (عکس آن لائن) وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب میں آج وائرس سے متاثرہ 1916 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ہسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھا دی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کی تو لوگوں نے سمجھا کورونا چلا گیا، عوام کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کورونا کیسز مزید بڑھے، حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کئے اور مارکیٹیں بند کیں۔

لاہور میں اب کورونا کیسز کی تعداد 19 ہزار 229 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہو رہے ہیں، احتیاط ہی کورونا کے مسئلے کا واحد حل ہے۔ عوام کو کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہو گا۔ کورونا کہیں نہیں گیا ہمارے ساتھ موجود ہے، حکومت نے صوبے کے ہسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں