کرشنگ سیزن

پنجاب میں کرشنگ سیزن آج سے شروع ہوگا

مکوآنہ (عکس آن لائن)پنجاب میں کرشنگ سیزن کا آغاز آج سے ہوگا، اکتوبر میں کرشنگ شروع نہ ہوئی تو چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کو کرشنگ کے آغاز کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں، شوگر ملوں نے حکومتی ہدایات پر عمل کی بجائے 28 نومبر تک کا وقت مانگ لیا ہیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار ملز مالکان کا کارٹل کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، اگر بروقت اکتوبر میں کرشنگ شروع ہوئی تو چینی کی قیمت 140 روپے سے نیچے آجائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں ہمیشہ حکومت نے شوگر مالکان کا ہی ساتھ دیا، صارفین کا ہر سال استحصال ہوتا رہا ہے، اس سال کرشنگ سیز کو(آج) 28 اکتوبر سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں