خادم حسین

پنجاب میں لاک ڈاؤن سے 23کھرب نقصان تشویشناک ہے،خادم حسین

لاہور (عکس آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ کی اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے 3قسم کے مکمل لاک ڈاؤن سے 23کھرب کا نقصان پہنچے گا جبکہ ایک کروڑ20لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے اس لاک ڈاؤن سے ملک میں غربت بڑھی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے صنعتی چیمبرز اور تاجر تنظیموں کے مطالبہ پر پنجاب اور وفاقی حکومت کی طرف سے10مئی سے مارکیٹیں کھولنے کی اجازت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے بے روزگاری، غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور ملک معاشی استحکام کی راہوں پر گامزن ہوگا۔حکومت کا یہ فیصلہ دانشمندانہ ہے طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر برادری سخت پریشان تھی ۔اب کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے سے ان کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ ہوگا اور حکومتی ٹیکسوں اور ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں