یاسمین راشد

پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، یاسمین راشد

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، مارشل لا کی طرح کے حالات بنا دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ رانا صاحب آپ کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ رانا صاحب باہر نکلیں آپکو پتا چلے کہ پندرہ اور سولہ سیٹیں ہم نے لیں، اگر پنجاب حکومت مضبوط نہ ہو تو وہ غلط طریقے سے چپکنے کی کوشس نہ کرتے۔ یاسمین راشد نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں