شاہ محمود قریشی

پنجاب میں حکومت ہماری ہے، اس کے باوجود بے بسی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پنجاب میں حکومت ہماری ہے، اس کے باوجود بے بسی ہے، یہ بے بسی بتاتی ہے کچھ لوگ قانون سے بالاتر ہیں، ہم امید کررہے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ سب کو قانون کی نظر میں برابر اور تابع ہونا چاہیے، ہماری ایف آئی آر درج کی جائے، پولیس کو ہمارا موقف سننا چاہیے تھا۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں حکومت ہماری ہے، اس کے باوجود بے بسی ہے، یہ بے بسی بتاتی ہے کہ کچھ لوگ قانون سے بالا تر ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں سب کو قانون کے تابع کرنا ہوگا، ہم امید کررہے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد انصاف کی جدوجہد ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو دلدل سے نکالا جائے۔انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ اس مشکل وقت میں ملک کی قیادت کو پاکستان میں ہونا چاہیے یا لندن میں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں