پنجاب میں بیوٹی پارلر

پنجاب میں بیوٹی پارلر، جم، حجام اور ہیلتھ کلب کیلیے ایس او پی جاری

لاہور(عکس آن لائن)سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان نے پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے پیش نظر بیوٹی پارلر، جم، حجام اور ہیلتھ کلب کیلیے ایس او پی جاری کر دیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیوٹی سیلون اور حجام کی دکانوں کے لیے ہدات جاری کی گئی ہے کہ انتظار گاہ میں گاہک زیادہ سے زیادہ پندرہ منٹ تک بیٹھ سکتا ہے، گاہکوں کو ٹیلیفون کے ذریعے وقت دینے کی حکمت عملی اپنا کر رش سے بچا جائے ، گاہک کو بھی ترغیب دی جائے کہ وہ ماسک پہنے یا منہ کپڑے سے ڈھانپ کر رکھے، کھانسی یا چھینک کی صورت میں منہ کہنی سے ڈھانپ لیں، بعد میں فورا ہاتھ صابن سے دھوئیں۔

کوڑا کرکٹ، بال وغیرہ کو مناسب جگہ گڑھا گھود کر دبائیں یا کوڑا اٹھانے والی کمپنی کو دیں، ایک گاہک پر استعمال کردہ تولیہ دوسرے گاہک پر استعمال نہ کریں، کاغذی تولیے استعمال کرنے کو ترجیح دیں۔ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ تولیہ اور کپڑا واشنگ پاڈر سے 60 تا 90 ڈگری سینٹی گریڈ گرم پانی میں دھوکر دوبارہ استعمال کریں۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بار بار ہاتھ لگنے والی اشیا کرسیاں، میز، دروازے وغیرہ کو بار بار واشنگ پاڈر یا 0.05 فیصدکلورین کے محلول سے صاف کریں۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیا گاہک بٹھانے سے پہلے کرسی کو جراثیم کش محلول سے صاف کریں، ہر گاہک کے لئے نیا ڈسپوزایبل بلیڈ استعمال کریں، استعمال شدہ بلیڈ ڈبے میں اکٹھے کر کے تلف کریں۔

گاہک کے لئے جراثیم سے پاک کردہ کنگھی استعمال کریں، کنگھی اور دیگر پلاسٹک کے آلات کلورین کے محلول میں ڈال کر جراثیموں سے پاک کریں، ہو سکے تو ڈسپوزایبل کنگھی استعمال کرنے کو ترجیح دیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق دھاتی آلات مثلا قینچی، نیل کٹر، موچنا، وغیرہ ایک گاہک پر استعمال کے بعد الکوحل سے بنے جراثیم کش محلول میں دھوئیں۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ دکان کے دروازے پر ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کرنے کی سہولت فراہم کریں، گاہکوں کو بار بار ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کرنے کی ترغیب دیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق گاہک کا کام کرنے سے پہلے ہاتھ صابن سے دھویں، حجام یا گاہک میں بخار، کھانسی یا گلا خراب کی علامات ہوں تو فورا ٹیسٹ کروایں۔

گاہک میں درج بالا علامات ہوں تو معذرت کریں اورہرگز حجامت نہ کریں، حجام کے لئے لازم ہے کہ دکان پر کورونا وائرس سے بچا کے لئے ہدایات کے پوسٹر آویزاں کریں۔ جاری کردہ ایس او پی کے مطابق جم پر صابن سے ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کرنے کی سہولت مہیا کرنا لازم قرار دیا گیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جم کے عملے اور ممبر دونوں کے لئے سرجیکل ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم ہے، جم کے اندر کھانسنے اور چھینکنے کے آداب اور احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔ ایک وقت میں جم کی ٹوٹل کیپسٹی کے 50 فیصد تک کے ممبرز کو جم میں آنے کی اجازت ہے۔ جم میں ہاتھ ملانے یا گلے ملنے کی اجازت نہیں ہے، ممبرز ایک دوسرے سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں، ایک ممبر کے استعمال کے بعد ورزش کی مشین دوسرا ممبر 5 منٹ کے وقفے سے استعمال کرے گا۔سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق 1010 کی جگہ میں صرف 2 ممبران کو ورزش کی اجازت ہو گ، جم کی کرسیاں، میز، دروازے کے ہینڈل وغیرہ کو 0.05 فیصد کلورین کے محلول سے صاف کریں۔ اضافی سینیٹائزر اور جراثیم کش محلول کی دستیابی ورزشی مشیوں کے پاس یقینی بنائی جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ممبرز کی دوران ورزش یادہانی کروائی جائے کہ وہ اپنے ہاتھ اور مشین کے ہینڈل بار بار سینیٹائزر سے صاف کرتے رہیں۔ جم کے واش روم باقاعدگی سے صاف کئے جائیں، ممبرز اپنا تولیہ خود لے کر آئیں، جم کی مشیینیں کلورین کے محلول سے صاف کریں، جم ہوا دار ہو جس کی دونوں طرف کی کھڑکیاں کھلی ہوں، ائیر کنڈیشنر چلانے کی اجازت نہیں۔سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کسی ممبر میں علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033پر رابطہ کریں، جم میں داخل ہوتے وقت ممبرز اور عملے کا بخار چیک کریں، ہر ممبر زیادہ سے زیادہ 45 منٹ جم استعمال کرنے کے اجازت ہو گی، جم میں حکومت کی مہیا کردہ احتیاطی تدابیر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا لازم ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں