خادم حسین

پنجاب میں اقتصادی زونز کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،خادم حسین

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے پنجاب حکومت کی طرف سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 10اسپیشل اکنامک زونزبنانے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے صوبہ میں صنعتی انقلاب آئے گا ، سی پیک کے باعث ملک بھر میں چینی اور بیرونی ممالک کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہپاک چین سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان اپنی تجار ت اور نقل و حمل کے رابطے وسیع کرکے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دے گا، گوادر بندرگاہ سے تیز ترین ترسیل سے پاکستان کی دنیا بھر میں برآمدات میں اضافہ دوسرا مرحلہ صنعتی ترقی اور سالانہ پیداوار میں اضافہ کا بڑا ذریعہ ہوگا جس سے پاکستان صنعتی لحاظ سے ایک اہم ملک بن جائے گا،

پنجاب میں سپیشل اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام کیلئے پاکستانی ،چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ان اقدامات کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات سے ملکی سرمایہ کار بھی خوشدلی سے ان زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔انہوں نے کہا کہ نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے نہ صرف روز گار کے لاکھوں مواقع فراہم ہونگے بلکہ ان یونٹس کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں