گنے

پنجاب حکومت گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے اقدامات پر عمل پیرا ہے

راولپنڈی (عکس آن لائن) زرعی ترجمان نے کہاہے کہ پنجاب حکومت گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے خاطر خواہ اقدامات پر عمل پیرا ہے اور اس ضمن میں 2 ارب 72 کروڑ 69 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے گنے کی پیداوار میں اضافے کا قومی پروگرام جاری ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ منصوبے کی کامیابی کے لیے کاشتکار گہری کھیلیوں میں کاشت اور کھادوں کے استعمال بارے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں، کاشت سے پہلے بیج کو سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر کے محلول میں 5 سے 10 منٹ تک بھگوئیں۔

کماد کی کاشت کیلئے منظور شدہ اقسام کا 100 تا 120 من بیج فی ایکڑ استعمال کریں،کھیلیوں میں سفارش کردہ فاسفورس اور پوٹاش کی کھادیں ڈالیں اور پھر سیاڑوں میں سموں کی دو لائنیں 8 تا 10 انچ کے فاصلہ پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سرے آپس میں ملے ہوئے ہوں۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ کماد کی بہاریہ کاشت آخر مارچ تک مکمل کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں