مریم نواز کی سیکورٹی

پنجاب حکومت کا مریم نواز کی سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ عکس ) پنجاب کی حکومت نے مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کی سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی زیرصدارت پروینشل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں(ن)لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز کی غیر موجودگی میں وزیراعظم ہاس لاہور کی سیکورٹی بھی کم کی جائے گی۔ اجلاس میں مریم نواز کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی عمرہ سے بھی گن مین کم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ماڈل ٹان لاہور میں واقع وزیراعظم ہاس پر 266 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔پولیو ٹیموں پرحملوں کے بعد ان کی سیکورٹی بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکوٹی فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں