انسداد پولیو مہم

پنجاب حکومت کا انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے باوجود صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی چینل کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے انسداد پولیو مہم جولائی کے دوسرے ہفتہ میں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلہ میں انسداد پولیو مہم کے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ پولیو مہم شروع ہونے سے پہلے انسداد پولیو مہم کے کارکنوں کو تربیت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں