پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کاعید الاضحی کے موقع پر صوبہ میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ

لاہور( عکس آن لائن) کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر صوبہ میں سمارٹ لاک ڈائون

کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن پیر کے روز جاری ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب

جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سمارٹ لاک ڈائون اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے

انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکر ٹری داخلہ مومن آغا،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان ، قائم مقام کمشنر

دانش افضال اورڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان سمیت دیگر نے شرکت کی، جبکہ سیکرٹر ی بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،

تمام ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔دوران اجلاس چیف سیکرٹری نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر

کو ہدایت کی کہ نماز عید کے اجتماعات کیلئے فول پروف سکیورٹی، سماجی فاصلہ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے،

حکومت کیلئے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے۔انہوں نے بتایا کہ سمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں میں عیدسے دو سے

تین روز قبل مارکیٹیں اور بازار بند کر دیئے جائیں گے کیونکہ عید سے قبل بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے

کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ مویشی منڈیوں میں معمر افراد، بچوں کے داخلہ پر پابندی،

ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں