پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے 21مئی سے 24 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر غورشروع کردیا

لاہور(عکس آن لائن)حکومت پنجاب نے 21مئی سے 24 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر غورشروع کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عیدالفطر اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے پیش نظرٹرانسپورٹ کھلے گی ۔شب قدرسے لیکرچاند رات تک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے ۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں بھی کیں ۔حکومت کی جانب سے حتمی اعلان 20 مئی کو جاری ہونے کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں