انتظامی فیصلے

پنجاب حکومت بدلتی صورتحال کے مطابق انتظامی فیصلے کررہی ہے، صوبائی وزیراطلاعات

لاہور (عکس آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار روز بروز بدلتی صورت حال کے مطابق انتظامی فیصلے کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدارحکومت کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے پوری طرح متحرک ہے،یہی وجہ ہے کہ سردار عثمان بزدار روز بروز بدلتی صورتحال کے مطابق انتظامی فیصلے کررہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں انفرادی و اجتماعی فلاحی سرگرمیوں کے لئے نئے قواعد و ضوابط مرتب کیے ہیں،فلاحی سرگرمیوں کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے، یہ نئے قواعد لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں تبلیغی جماعتوں کیلئے تینتیس قرنطینہ مراکز قائم کیے جا چکے ہیں،عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا کا پھیلاو محدود کرنا مشکل ہے،عوام اپنے گھروں میں رہیں،صفائی کے اصولوں پرعمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں