پنجاب ایجوکیٹرز

پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب و راولپنڈی کی صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے ملاقات

لاہور (عکس آن لائن)پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب و راولپنڈی کے عہدیداران مرکزی صدر ملک امجد محمود، ضلعی چیئرمین راشد محمود عباسی، ضلعی جنرل سیکرٹری اخیان گل طاہر، تحصیل صدر راجہ بشارت اقبال، تحصیل آرگنائزر اظہر محمود نے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے پے اینڈ سروس پروٹیکشن اور ایس ایس ایز کی ریگولرائزیشن کے معاملات پر خصوصی ملاقات کی۔

اور ان معاملات پر باضابطہ الگ الگ پریزیٹیشن دی۔ پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی میں سیکرٹری قانون اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء اینڈ پارلیمانی افیئرز شامل ھیں۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ صاحب نے پے اینڈ سروس پروٹیکشن اور ریگولرائزیشن کے حوالے سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اور اگلے ھفتے اس حوالے سے میٹنگ کا عندیہ بھی دیا۔

انشاء اللہ ھماری منزل قریب ھے۔ پنجاب کے ایجوکیٹرز کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن ضرور ملے گی۔ اور ایس ایس ایز بھی پی پی ایس سی کے بغیر ریگولر ھوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں