پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے معاہدے منسوخ کرنیوالے کسی سکول کو بحال نہیں کیا،پیف

راولپنڈی (عکس آن لائن) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق 25جون ، 2020کوجعلی بچوں کی فنڈنگ

وصول کر نے پر13 FAS پارٹنر سکولوں کے ساتھ معاہدے منسوخ کئے جا چکے ہیں اس حوالے سے

سوشل میڈیا پر چند سکول مالکان کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

نے ان 13سکولوں کو بحال کر دیا ہے پیف انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو واضح کیا جاتا ہے کہ اس قسم

کی تمام افواہیں بے بنیاد اور غلط ہیں ان میں سے کسی بھی سکول کو بحال نہیں کیا گیا ہے اور ان سکولوں

کی منسوخی کا فیصلہ برقرار ہے واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایک مسلمہ طور پر شفاف

اور میرٹ بیسڈ ادارہ ہے جہاں پر کسی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں