بابر اعظم

پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھا کھیل پیش کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیغ بابر اعظم نے کہا کہ غلطیوں پر قابو پائیں گے، ورلڈ کپ قریب ہے کوشش ہوگی کہ غلطیاں نہ ہوں۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے لیے مڈل آرڈر فکر مندی کی بات ہے، فیلڈنگ میں ہمیں ابھی محنت کرنی ہے اور بہتری لانی ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ سیریز سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے،تمام میچز ہائوس فل تھے، یہاں آنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں