آٹے

پشاور میں 20کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 1250روپے تک پہنچ گئی

پشاور(عکس آن لائن) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران 200سے 250روپے تک اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد 20کلو کے تھیلے کی قیمت 1050سے بڑھ کر 1250روپے تک پہنچ گئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں فروخت ہونے والا سرکاری آٹا بھی ناپید ہو چکا ہے، شہریوں نے شکایت کی کہ پشاور میں فروخت کیا جانے والا سرکاری آٹا خریدنے کے قابل ہی نہیں ہے اور اگر خریدنا چاہیں بھی تو بازار میں دستیاب نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں