پریانکا چوپڑا کو کزن پرینیتی چوپڑا کی فلم چمکیلا بھا گئی

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی کزن، اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا کی فلم چمکیلا کی تعریف کی ہے۔یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ہی انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے اپنی کزن پرینیتی کے کام کی تعریف کی ہے اور انہیں سراہا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر معروف ہدایتکار امتیاز علی کی فلم امر سنگھ چمکیلا کے لیے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔پریانکا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ مبارک ہو امتیاز علی سر، دلجیت، ٹیشا اور مکمل ٹیم، یہ بہت اچھی فلم ہے۔

دوسری جانب بالی کی ابھرتی اداکارہ ترپتی ڈمری نے بھی اس فلم کی تعریف کی ہے اور اسے ایک خوبصورت فلم قرار دیا۔اداکارہ کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھنا تھا کہ میں نے طویل عرصے بعد اتنی بہترین فلم دیکھی ہے۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں