سراج الحق

پرویز مشرف کی پھانسی سے بڑا مسئلہ کشمیر اور مہنگائی کا ہے ،سراج الحق

اسلام آباد (عکس آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی پھانسی سے بڑا مسئلہ کشمیر اور مہنگائی کا ہے ،کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل حصہ ہے جب تک کشمیر اور پاکستان نہیں ملتے تقسیم ہند مکمل نہیں ہو سکتی ، ،امریکہ یا دنیا کی دوسری طاقت پر یقین رکھنے کی بجائے اللہ تعالی پر یقین رکھیں، وزیر اعظم صاحب اگر قوم کو لیڈ نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑ دو ،اس ملک میں ایسے لوگ موجود ہیں جو قوم ملک اور کشمیری عوام کا تحفظ کر سکتے ہیں ،کشمیر ہم ہار گئے تو چناب، ستلج اور راوی میں پانی نہیں ہوگا،کشمیر پر سودہ بازی کی مہر ثبت ہوئی تو وزیراعظم کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہو گا،ایل او سی پر باڑ کے خاتمے کے اختیارات آزاد کشمیر کی حکومت کو فراہم کیے جائیں اور کشمیر کیلئے جہاد کا اعلان کیا جائے ۔

اتوار کو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے جذبے اور عظم کے ساتھ کشمیری بھائیوں اور مودی کو پیغام دیا ہے ،امریکہ یا دنیا کی دوسری طاقت پر یقین رکھنے کی بجائے اللہ تعالی پر یقین رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو تعلیم اور انسانی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے لیکن پاکستان کی محبت میں کمی نہیں آئی ۔ انہوکں نے کہاکہ کشمیریوں پاکستان تمہارا ہے اور تم ہمارے ہو ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں قیامت گزر گئی ،دنیا کے نقشے سے کشمیر کو ہٹایا گیا ،سری نگر میں گراؤنڈ کا نام ہندو پر رکھا گیا ،کشمیری ماؤں بہنوں کی عصمت دری کی گی ہمارے ایوانوں میں گنگے اور بہرے ہیں ،مودی گجرات میں مسلمانوں اور بابری مسجد کا قاتل ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل حصہ ہے جب تک کشمیر اور پاکستان نہیں ملتے تقسیم ہند مکمل نہیں ہو سکتی ،مودی کے منشور کا حصہ تھا کہ مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف تحاریک چلائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ مودی کہتا ہے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر اور کشمیر کی حیثیت ختم ہونے کا وعدہ اب تیسرا وعدہ گلگت بلتستان اور مظفرآباد کو بھارت کا حصہ بناے گا ،اس اعلان جنگ کے بعد ہمارے وزیراعظم کا اعلان کہ ایل او سی کی جانب جانے والا پاکستان کا غدار ہو گا ان سے مایوسی کی ایک نئی لہر دوڑی۔انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں اگر قوم کو لیڈ نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑ دو ،اس ملک میں ایسے لوگ موجود ہیں جو قوم ملک اور کشمیری عوام کا تحفظ کر سکتے ہیں ،میں کسی فرد کی رہائی کا مطالبہ نہیں کر رہا بس پاکستان کو عظیم تر بنانے کی بات کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی تقریر سے بڑھ کر آج تک میرے وزیراعظم نے کوئی عمل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کشمیر پر کوئی لائحہ عمل نہیں دے سکتے تو گھر چلے جائیں،بھارت آج گریٹر بھارت کی باتیں کر رہا ہے،اسرائیل آج گریٹر اسرائیل کی بات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کو موجودہ حکومت نے بیچا ہے،کشمیر پر سودہ بازی کی مہر ثبت ہوئی تو وزیراعظم کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہو گا۔ سراج الحق نے کہاکہ عمران خان تمہارا عمل مشکوک ہو گیا ہے،عمران خان جمعہ جمعہ احتجاج کا وعدہ بھی بھول گئے،کشمیر ہم ہار گئے تو چناب، ستلج اور راوی میں پانی نہیں ہوگا۔سراج الحق نے کہاکہ موجودہ حکومت نے احتساب کو مذاق بنا دیا،گزشتہ ادوار کی طرح آج بھی غریب غریب تر ہو گیا ہے،موجودہ حکومت نے آرمی چیف کی تقرری کو بھی مذاق بنا دیا۔انہوں نے کہاکہ قومی اداروں کو برباد کیا جا رہا ہے کرپشن کی نئی تاریخیں پیدا ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کی پھانسی سے بڑا مسئلہ کشمیر اور مہنگائی کا ہے ،عوام بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ تمام ادارے ذقتی مسائل میں الجھ گئے ہیں غریب کے مسائل ان کے ایجنڈا کا حصہ ہی نہیں ہے۔سراج الحق نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ قادیانیوں کے پیروکار بڑی بڑی کرسیوں پر موجود نہ ہوں ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایل او سی پر باڑ کے خاتمے کے اختیارات آزاد کشمیر کی حکومت کو فراہم کیے جائیں ،کشمیر کی عوام کے مشکلات کو ختم کیے جانے کے لیے ایک بین الاقوامی فیسک قائم کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کیلئے تجارت بند کرو ،پاکستان حدود بھارت کیلئے بند کرو،سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرو،کشمیر کیلئے جہاد کا اعلان کرو۔انہوں نے کہاکہ ایل او سی کو ختم کرنے کا عملی اقدام کیا جائے،کشمیر کی عوام کیلئے اقوام متحدہ سے فنڈ ریزنگ یونٹ قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایک بار بھی کشمیر پر قومی اسمبلی سیشن نہیں بلایا،حکومت کہتی ہے ہمیں حکومت ملی ہے اختیارات نہیں ملے۔جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کیا کشمیر کا سودا ہو گیا ہے ؟،ماضی میں کشمیرکے بورڈز راستے سے ہٹائے گئے ،بھارتی حکومت حزب اللہ مجاہدین سے سیز فائر کرنے کی منتیں سماجتیں کرتی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ قوم مداریوں اور شکاریوں کو پہنچانے اور جال میں نہیں آئے،کشمیر کو بریف کیس اور شاپر بیگ میں بند کر کے نہیں دے سکتے۔ مسلم لیگ (ن )کی آزاد ریاست کی رکن اسمبلی نسیمہ وانی نے کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیر کے معاملے سودے بازی برداشت نہیں کرتی ،حکمران اگر ہندوستان سے بات نہیں کرسکتے تو اقتدار سے الگ ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں