پرویز الہی

پرویز الہی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست،جسٹس شہباز علی رضوی کی سماعت سے معذرت

لاہور (عکس آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی نے سابق وزیر اعلی پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی ۔

لاہور ہائی کورٹ نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پرویز الہی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں