چنیوٹ(نمائندہ عکس)چنیوٹ میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا سرکاری کالجز کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ حکومتی پالیسیوں پر پنجاب بھر میں لاکھوں طلبا کے مستقبل کو تاریک کرنے کے فیصلے کی مخالفت ضلع چنیوٹ میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے موجودہ حکومت کے سرکاری کالجز کو نجکاری کے ذریعے پرائیویٹ بنائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج چنیوٹ میں صدر لیکچررز اینڈ پروفیسرز ایسوسی ایشن سید منور عباس بخاری پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین کاظمی،پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوبکر،پروفیسر سلیمان سلیمی،پروفیسر رضوان،پروفیسر خالد فاروقی،پروفیسر چوہدری ظفر چدھڑ،پروفیسر ناصر علوی،پروفیسر مہر سرفراز وینس،پروفسیر نصیر گوندل،پروفسیر عمران زاہد سمیت دیگر عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پنجاب میں تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کے درپے ہے اور سرکاری کالجز کو پرائیویٹ کرنے سے پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں زیر تعلیم پسے ہوئے طبقہ سے تعلق رکھنے والے لاکھوں طالب علموں کا اس فیصلہ سے تعلیمی مستقبل تاریک ہوجائے گا اور تعلیمی نظام میں اس عمل سے صوبہ پنجاب میں لاکھوں طلبا سستی اور معیاری تعلیم کے حصول سے محروم ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے حکومت نے اس فیصلہ کو ملتوی کرنے سے متعلق تحریری طور پر معاہدہ کیا تھا جس پر حکومت نے یوٹرن لے لیا جس سے ہزاروں پروفیسرز لیکچررز اور لاکھوں طالبعلموں کا تعلیمی مستقبل شدید خطرات سے دوچار ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت نے اس فیصلہ میں لچک نہ دیکھائی تو احتجاج کے دائرہ کو وسیع کریں گے اور آئندہ چند ہفتوں میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے