شاداب خان

پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں،شاداب خان

اسلام آباد (عکس آن لائن)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ پچھلا میچ ون سائیڈڈ ہارے ہیں، غلطیاں کی تھیں،جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں، اس میں ایسا ہوتا ہے،پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں۔

مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ پچھلا میچ ون سائیڈڈ ہارے ہیں، غلطیاں کی تھیں،جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں، اس میں ایسا ہوتا ہے۔یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ ہم اپنی کرکٹ کا انداز نہیں بدلیں گے، جب آپ پلیئرز سے کہتے ہیں کہ بلاخوف جارح انداز اپناؤ تو نتیجہ خلاف آسکتا ہے۔کراچی کی پے در پے شکست پر شاداب نے کہا کہ کراچی اسٹرگل کررہا ہے، مگر وہ کم بیک کرسکتا ہے،

ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی ، جب مارڈرن ڈے کرکٹ کھیلتے ہیں تو تحمل اور برداشت بھی ضروری ہے۔شاداب خان نے شادی کے بعد کارکردگی سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں، ثقلین مشتاق ابھی بھی ”ثقی بھائی”ہیں،ثقلین بھائی کوچ بھی اچھے اور سسر بھی اچھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بناؤں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اگلا میچ 3 مارچ کو کراچی کنگز کے خلاف ہے۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ تیز ترین سنچری بنانا چاہتا ہوں،میری پرفارمنس اچھی نہیں ہے ،میں ابھی انجری سے واپس آیا ہو ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ شادی ہوگئی ہے ، اور میں ٹیلیفون نمبر بھی تبدیل کر چکا ہوں ،امید ہے اب لڑکیوں کی فین فالونگ کم ہو جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ راولپنڈی میں ہمارا زیادہ بہتر ریکارڈ نہیں ہے ،اپناریکارڈ بہتر کرنے کی کوشش کرینگے ،امید ہے پنڈی کے لوگ زیادہ سپورٹ کرینگے۔انہوںنے کہاکہ زیادہ رنز بھی ہماری ٹیم نے بنائے اور کم رنز بھی ہم نے بنائے ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈایٹرز چیمپئین ٹیمیں ہیں ،دونوں کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں