عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

پرستاروں سے ملتاہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ‘عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

لاہور(عکس آن لائن) نامور گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ جب بھی میں اپنے پرستاروں سے ملتاہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ، آج میں جس مقام پرہوں اس میں میرے والدین کی دعاؤں کے ساتھ میرے پرستاروں کا بھی بہت ہاتھ ہے ۔

ایک انٹر ویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاکہ میں اپنے پرستاروں کی وجہ سے آج ہی اس مقا م پر ہوں کہ لوگ مجھے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے نام سے یادکرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جہاں کہیں مجھے میرے پرستار مجھے اپنے چنگل میں گھیرتے ہیں تو میں خوشی سے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتا ہوں آٹو گراف بھی دیتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر میں کسی مقام پر ہوں تو خدا کی ذات اور میرے والدین کی دعاؤں کے بعد پرستاروں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے اور میں ان کی محبت کو کسی بھی طور پر فراموش نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ان پرستاروں کی بدولت ہی میں نے اپنے گانوں کی کیسٹ ریکارڈ کروا کے عالمی ریکارڈ قائم کر رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں