عامر جمال

پرتھ ٹیسٹ، عامر جمال ڈیبیو پر 5وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی بالر بن گئے

پرتھ(عکس آن لا ئن)پرتھ ٹیسٹ میں قومی بالر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو پر 5وکٹیں حاصل کر لیں،عامر جمال ڈیبیو پر 5وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی بن گئے ہیں،

اس سے قبل پاکستان کے عارف بٹ، محمد نذیر، شاہد نذیر، محمد زاہد اور شاہد آفریدی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں،اس کے علاوہ محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض، تنویر احمد، بلال آصف، نعمان علی اور ابرار احمد نے بھی پہلے میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے،

عامر جمال سے قبل عارف بٹ نے 1964میں میلبورن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا،عامر جمال نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 6وکٹیں حاصل کیں جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز پر 487رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں