خواجہ سعد رفیق

پراجیکٹ عمران خان کے معماروں نے پاکستان کو بدترین مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا’ خواجہ سعد رفیق

لاہور (عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں مہنگائی کم ترین سطح پر تھی مگر پراجیکٹ عمران خان کے معماروں نے پاکستان کو بدترین مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا،قوم کودیانت وتقوی کی حشیش پلا کر بیوقوف بنایا گیا،

قومی تباہی کے مجرم آج تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہیں ۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر ) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں مہنگائی کم ترین سطح پر تھی۔ ڈالر سستا تھا، پیٹرول، بجلی، آٹا، چینی و دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں غریب کی پہنچ میں تھیں مگر پراجیکٹ عمران خان کے معماروں نے پاکستان کو بدترین مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا۔انہوں نے کہا کہ لوٹوں ٹھگوں بہروپیوں کے مستند گروہ کو پی ٹی آئی کالبادہ پہناکرمنتخب حکومت کا تختہ الٹایاگیا، سرغنہ عمران کاذب تھا، سرپرست سابقہ فوجی وجوڈیشل اسٹییبلشمنٹ جبکہ بھونپوکرائے کے چند صحافی تھے۔

قوم کودیانت وتقوی کی حشیش پلا کر بیوقوف بنایا گیا، قومی تباہی کے یہ مجرم آج تاریخ کے کٹہریمیں کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2021-22کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ 17 ارب ڈالر کے قریب تھا، یہ وہ بارودی سرنگ تھیں جو بچھائی گئی تھیں۔ مالی سال 2022-23 کا خسارہ کم ہو کر 2.5 ارب ڈالر تک آ گیا تھا۔ سعد رفیق نے کہا کہ طویل عرصہ سے گرائونڈڈ دونوں بوئنگ 777ریپئر ہوں گے ، جکارتہ میں کھڑے دونوں اے 320 جہاز خریدے جائینگے۔

پی آ ئی اے کو مقدمے کے اندراج کی دھمکیاں دینے یا اکائونٹس بند کرنے سے معاملہ خراب ہوگا ، نئے وزیر خزانہ سارا معاملہ خود سنیں ، اسکاعلاج کیاجائے ، رگڑا نہ لگایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قانون سازی کی اور روڈ میپ بھی دیا، پلان پرعملدرآمدشروع ہے ، ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے اکائونٹس منجمد کرنا مسئلہ بگاڑنے کے مترادف ہے ،ہوش کے ناخن لئے جائیں ۔ برطانیہ کی فلائٹس کھلنے والی ہیں جہازدرکا ر ہیں ، 16ارب روپے خرچ ہوں گے ، پیسوں کابندوبست بھی ہم کرگئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پی آ اے شدید ترین مالی بحران کا شکار ہے ، 742ارب روپے کاقرض اتارنے کے لئے بھی قرض لیاجاتا ہے ، ہم نے دو جہتی پالیسی بنائی تھی ، اسی پر چلنا ہو گا،آمدنی میں اضافہ اور پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کو لاگو کر کے آپریشنز انکے حوالے کرنا ، کوئی بے روزگار نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں