شاہد خاقان عباسی

پتھرکھانے پڑے توبھی کھا لیں گے اور لاٹھی چارج کے لیے بھی تیار ہیں، دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پتھرکھانے پڑے توبھی کھا لیں گے اور لاٹھی چارج کے لیے بھی تیار ہیں، دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے۔

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لانگ مارچ، جلسے اور ریلیاں حکومت پردباو بڑھانے کے حربے ہیں۔ ضرورت پڑی تو نوازشریف بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کئی ماہ تک ڈی چوک پرغیرقانونی بیٹھے رہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ جنوری تک سلسلہ آگے جائے گا، حکومت ناکام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں