پاک فوج

پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ، مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ قائم

راولپنڈی (نمائندہ عکس) پاک فوج کی مختلف اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ، مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ قائم کردیئے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرہ علاقوں سے ڈی واٹرنگ اور متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرین کو طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ بھی قائم کردیئے گئے۔ بولان، لسبیلہ، اوتھل اور جھل مگسی اور غذر میں سیلاب کے دوران پھنسے 700 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں