پاک سری لنکا

پاک سری لنکا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج 6:30 شام کو کھیلا جائیگا،

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرامیچ پیر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔مہمان ٹیم سری لنکا کو سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا جس کی وجہ سے سخت مقابلے کی توقع ہے۔

برقی قمقموں میں میچ شام7بجے شروع ہو گا۔دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار،آصف یعقوب آن فیلڈ،احسن رضا تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق زندہ دلان کے شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20میچ کھیلا جائے گا۔ ٹیمیں، میدان اور وقت وہی شام ساڑھے چھ بجے لیکن پوزیشن بالکل مختلف، ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ رینک شاہینوں کو نمبر آٹھ آئی لینڈرز نے گزشتہ روز ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں علیم ڈار،آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہونگے جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کیلئے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کیا ہوا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے اتوار کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی، سہ پہر 3سے شام 6بجے تک سری لنکا اور شام 7سے رات 10 بجے تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہو ا۔پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی ۔میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹ پر 165رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کے ینگسٹ اسٹار محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔

پاکستانی کے بیٹنگ آرڈر کے فیل ہوجانے کے سبب پوری ٹیم صرف 101رنز ہی بنا سکی۔مہمان ٹیم کیلئے کراچی کے بعد لاہور میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ہوٹل میں کسی غیر متعلقہ آدمی کو ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20انٹرنیشنل 9اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں