چیئر مین سینٹ

پاک بحریہ کے جانبازوں نے ہمیشہ شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں،چیئر مین سینٹ

اسلام آباد (عکس ان لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جانبازوں نے ہمیشہ شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں،آرمی اور ایئرفورس کی طرح پاکستان نیوی نے بھی ہمیشہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے ریئر ایڈمرل جاوید اقبال سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان نیوی کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاک بحریہ کے جانبازوں نے ہمیشہ شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں،سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آرمی اور ایئرفورس کی طرح پاکستان نیوی نے بھی ہمیشہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کی سمندری حدود کے دفاع میں پاکستان نیوی کا کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔جدید دور کے چیلنجز اور دنیا میں رونما ہوتی تکنیکی تبدیلیوں پر بھی ملاقات میں سیر حاصل گفتگو ہوئی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں پاک بحریہ کی متاثرین کیلئے معاونت قابل قدر ہے۔پاک بحریہ نے ریلیف آپریشنزمیں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ اس موقع پر رئیر ایڈمرل نے چئیرمین سینیٹ کو پاک نیوی کی چیدہ چیدہ صلاحیتوں بارے بھی بریفنگ دی

اپنا تبصرہ بھیجیں