سماج دشمن

پاکپتن پولیس کا سماج دشمن اور منشیات فروش عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری

پاکپتن(نمائندہ عکس آن لائن) ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس کا سماج دشمن عناصر

کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری، تھانہ صدر عارفوالا نے انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کا

5 رکنی بین الضلاعی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایچ او صدر عارفوالا رائے خضر حیات نے بتایا کہ پولیس نے

ملزمان کے قبضہ سے 35 کلو چرس برآمد کی گئی،برآمد کی گئی چرس کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رفتار ملزمان پاکپتن کے علاوہ مختلف اضلاع میں منشیات کی ترسیل میں ملوث تھے،

دوسری جانب گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس ٹیم کےلیے

تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں