سراپا احتجاج

پاکپتن،ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر شہری بیوی بچوں کے ہمراہ سراپا احتجاج

پاکپتن(نمائندہ عکس آن لائن) ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر شہری بیوی بچوں کے ہمراہ سراپا احتجاج بن گیا۔ شہری نے اہلخانہ کے ہمراہ احتجاجی کتبے اٹھا کر حکومت سے انصاف فراہمی کی اپیل کردی تفصیلات کے مطابق ملکہ ہانس کے رہائشی محمد اسلم کے گھر سے ڈکیتی کی واردات کے ڈاکو 12 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔

ملکہ ہانس پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر 15 روز بعد بھی ملزمان گرفتار نہ ہوسکے جس پر متاثرہ شہری اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں سراپا احتجاج بن گیا۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ ملکہ ہانس پولیس ملزمان کی گرفتاری کی بجائے پشت پناہی کررہی ہے۔۔شہری نے اہلخانہ کے ہمراہ احتجاجی کتبے اٹھا کرحکومت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں