وحشیانہ تشدد

پاکپتن،بدبخت بیٹے نے جائیداد کی خاطر وحشیانہ تشدد کر کے حقیقی ماں کی پسلیاں توڑ دیں

پاکپتن(نمائندہ عکس آن لائن)بدبخت بیٹے نے جائیداد کی خاطر وحشیانہ تشدد کر کے حقیقی ماں کی پسلیاں توڑ دیں تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چوکی فرید کوٹ کے علاقہ 10 ایس پی میں بیٹے سرفراز سکھیرا نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جائیداد ہتھیانے کی خاطر حقیقی ماں تسلیم بی بی کو ڈنڈوں سوٹوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مضروب والدہ تسلیم بی بی اور اسکے خاوند فیض سکھیرا نے بتایا کہ میرے دو بیٹے زہنی مفلوج ہیں تیسرا بیٹا سرفراز سکھیرا منشیات کا عادی ہے اور اپنے بھائیوں کی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتا ہے بیٹے سرفراز سکھیرا کو بااثر افراد کی حمایت حاصل ہے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں تھانہ صدر چوکی فرید کوٹ میں درخواست اور میڈیکولیگل دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہو رہا وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او پاکپتن نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف کاروائی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں