اسد عمر

پاکستان کے کمزور طبقے کا تحفظ کریں گے، ایک دن زیادہ لوگوں میں رقم تقسیم کیلئے انتظامات کر رہے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں احساس کیش پروگرام سینٹر جی ٹین فور کا اچانک دورہ کیا اور احساس کیش سینٹر پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا،اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے کمزور طبقے کا تحفظ کریں گے، ایک دن میں زیادہ سے زیادہ لوگوں میں رقم تقسیم کیلئے انتظامات کر رہے ہیں، اس مشکل وقت میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں،کورونا کے روک تھام کیلئے مربوط انداز میں فیصلے لیئے ہیں۔

جمعرات کو وفاقی وزیر برا ئے منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں احساس کیش پروگرام سینٹر جی ٹین فور کا اچانک دورہ کیا اور احساس کیش سینٹر پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، عوام کو سینٹر پر پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے عوام سے بات چیت کی،اسد عمر نے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے کیش سینٹر پر بائیو میٹرک مشینوں کی تعداد بڑھائی جائے، ایک دن میں زیادہ سے زیادہ لوگوں میں رقم تقسیم کیلئے انتظامات کر رہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں تک کیش پہنچایا جائے گا، اس مشکل وقت میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان کے کمزور طبقے کا تحفظ کریں گے، کورونا کے روک تھام کیلئے مربوط انداز میں فیصلے لیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں