شہبازشریف

پاکستان کے عوام ’کورونا18‘ کو ’کورونا19‘ کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے،مریم اورنگزیب

لاہور (عکس آن لائن) عمران صاحب کے حکم پر شہزاد اکبر کے ذریعے شہبازشریف کے کمرے اور واش روم میں کیمرے لگانے کی چھوٹی اور کم ظرف حرکت کی گئی، شہبازشریف وہاں نصب کردہ کچھ چیزوں سے زخمی ہوئے،

شکایت پر کیمرے ہٹالئے گئے، نوازشریف بھی نیب حراست میں بیمار ہوئے تھے،شہبازشریف کی تمام آمدن ایف بی آر اور الیکشن کمشن میں پہلے ہی ظاہر شدہ ہے، وہ نیب کے تمام سوالات کا جواب دے چکے ہیں،

عمران صاحب کی انا اور سیاسی انتقام کی تسکین کی خاطر ریاست کی طاقت اور نیب استعمال کرکے شہبازشریف کو گرفتار کیاگیا، عمران صاحب دوربین اور کیمرے نہیں لگاتے کہ آٹا چینی، معیشت بے روزگاری کو دیکھیں، ٹماٹر آلو اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں ،

عمران صاحب اور شہزاد اکبر کو کیمرہ لگانا ہے تو آٹا چینی چوروں پر لگائیں، یوٹیلیٹی سٹور سے آٹا چینی غائب ہوگیا ہے، اس پر کیمرہ لگائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں