وفاقی وزیر توانائی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے، خرم دستگیر

اسلام آباد(نمائندہ عکس) وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔گوجرانوالہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستیگر نے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگروام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں