پھولوں

پاکستان کی پھولوں کی برآمدات 39.5ملین ڈالرسے تجاوز کر گئیں

مکوآنہ (عکس آن لائن)پاکستان کی فلوری کلچر کی درآمدات 1275ملین روپے اور پھولوں کی برآمدات 39.5ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ فلوری کلچر کی67 بلین ڈالر کی عالمی مارکیٹ میں سالانہ 10فیصد کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے نیز پنجاب میں پھولوں کے زیر کاشت 15ہزار ایکڑ رقبہ میں سے 6923ایکڑ رقبہ پر سرخ گلاب کاشت کیا جا رہا ہے۔

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ فلوریکلچروہارٹیکلچرکے ماہرین نے اے پی پی کو بتایاکہ حکومت پھولوں کی برآمدات بڑھانے کیلئے بھر پوراقدامات کر رہی ہے جس سے ملک کو قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پھولوں کی برآمد انتہائی کم ہے اسلئے پھولوں کی کمرشل کاشت اور ان کی ایکسپورٹ کیلئے سہولیات کی فراہمی پر موجودہ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت فلوریکلچر کی ترقی اور پھولوں کی ایکسپورٹ کے منصوبہ کو کاشتکاروں اور ملکی معیشت کیلئے اہم قرار د ے رہی ہے جس پر اگلے دوبرسوں میں کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ اس اہم منصوبہ کے تحت نمائشی پلاٹس بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں لگائے جانیوالے پلاٹس پر ٹیکنالوجی کی نمائش کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو کمرشل فلوریکلچر اور ایکسپورٹ کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں