دہشت گرد حملے

پاکستان کی ویانا میں دہشت گرد حملے کی مذمت ، آسٹریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان نے ویانا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے آسٹریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیادت کی جانب سے آسٹریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہاکہ آسٹریا کے شہر ویانا میں دہشت گردی اور بے گناہ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات انتہائی افسوس ناک ہے، دہشتگردی کے اس واقعہ کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں