فواد چوہدری

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر فواد چوہدری کا معنی خیز ٹوئٹ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس )پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز تصویری بیان جاری کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئٹر پر جوناتھن سوئفٹ کے مشہور ناول Gullivers Travels کا سرورق پوسٹ کیا گیا ہے جس میں ایک دیو قامت شخص کو بہت سارے چھوٹے لوگوں نے ساحل کے کنارے رسیوں سے باندھ رکھا ہے اور کچھ بونے اس شخص کے سینے پر بھی چڑھے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے اور ہیش ٹیگ پاکستان پولیٹکس کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بونے ایک دیو قامت شخص کو باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں