موڈیز

پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 2.5 فیصد تک رہنے کا امکان، موڈیز

کراچی(عکس آن لائن) عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 2 سے ڈھائی فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کر تے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی سے نجی شعبے میں قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوگا ۔

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں برس پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 2 سے ڈھائی فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ شرح سود میں کمی سے نجی شعبے میں قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوگا اور قرض داروں کی قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شرح سود میں کمی سے بینکوں کے مارجن اور آمدن متاثر ہوگی، اس کے علاوہ بینکوں کے اثاثہ جات کے معیار پر بھی دباو¿ میں اضافہ ہوگا تاہم بینکوں کے لیے کیپیٹل کنزرویشن بفر ختم ہونے سے بینکوں کی قرض فراہمی کی صلاحیت بہتر ہوگی۔

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سپلائی چین کے مسائل اور برآمدی آرڈرز کی منسوخی سے ٹیکسٹائل کا شعبہ زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ نقل وحرکت پر پابندی کے باعث پاکستان میں خدمات کا شعبہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں