حسان خاور

پاکستان کی غیور عوام نے امپورٹڈ حکومت کو یکسر مسترد کر دیا‘ حسان خاور

لاہور (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ پاکستان کی غیور عوام نے امپورٹڈ حکومت کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ این اے ۳۳ ہنگو کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان کی غیور و باشعور عوام نے امپورٹڈ حکومت کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور لکھتے ہیں کہ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے فاتح امیدوار حلف لیکر مستعفی ہوجائیں گے؛ قیادت پر ایسے بے لوث اعتماد کی نظیر نہیں ملتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں