لاہور (عکس آن لائن ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج بھی پاکستان کی عوام
وزیرِ اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے اظہارِ یکجہتی
عوام کا ان پر اعتماد کا اظہار ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہیش ٹیگ “کپتان کا بڑھتا ہوا پاکستان”
ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملک کی عوام اپنے
وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔ عوام جانتی ہے کہ عمران خان پاکستان کے داخلی، خارجی
اور معاشی مسائل کے حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹ
میں فیاض الحسن چوہان کا کہا تھا کہ پاکستان کی عوام ملکی مسائل کے حل کے لیے صرف وزیراعظم
عمران خان سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی
عوام بہتری کے لیے متحد ہے۔