حوثیوں کے حملوں

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان نے سعودی عرب پر کیے جانے وال حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے مختلف حصوں میں شہری انفراسٹرکچر اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے حوثی ملیشیا کی طرف سے شروع کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ان حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں