آئی ایم ایف

پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی معیاد جون تک بڑھا دی،آئی ایم ایف

اسلام آباد(نمائندہ عکس) آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی رقم رواں ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک اکاونٹ میں منتقل کر دی جائے گی، پاکستان کیلئے قرض کی معیاد جون 2023 تک بڑھا دی گئی ہے، قرض کی مقدار میں بھی 500 ملین ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے، قرض کا حجم 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.5 ارب ڈالر ہو گیا، پاکستان کو غریب طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہوگا۔

عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے لئے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔ ایگزیکٹیو بورڈ نے آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت کی جون 2023 تک توسیع کی منظوری دی ہے جبکہ پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے بجائے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 6.5 ارب ڈالر دیئے جائیں گے۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ڈومیسٹک اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے اور سماجی اخراجات کی حفاظت کرے گا اور مالیاتی استحکام کی حفاظت، مارکیٹ کی طرف سے متعین شرح تبادلہ کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔ اسکے علاوہ تعمیر نو کے ساتھ ساتھ مالی نظم و ضبط اور قرض کی پائیداری کو یقینی بنائے جائے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان ایک مشکل معاشی موڑ پر ہے اور معاشی مشکلات حد سے زائد ہونے کی وجہ سے مالی سال 22 میں بڑے مالی اور بیرونی خسارے ہوئے ہیں تاہم رواں سال افراط زر میں اضافہ ہوا اور ریزرو بفرز ختم ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں