عظیم خوشخبری

پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری، بالآخرہم درست سمت میں چل نکلے ، وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری سنا تے ہوئے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری۔ بالآخرہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاونٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا جسے گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 1492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں