شاہدہ منی

پاکستان کو پرائی جنگ میں نہ جھونکنے کا فیصلہ دانشمندی کا ثبوت ہے ‘ شاہدہ منی

لاہور(عکس آن لائن) ناموراداکارہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہاہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال تشویشناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے اور ایسے میں ہمیں ایک قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے ، حکومت نے ماضی کی طرح پاکستان کو پرائی جنگ میں نہ جھونکنے کا فیصلہ کر کے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن و امان قائم ہوا ہے اور اب اسے ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے پورے خطہ دبائو میں ہے لیکن ہماری قومی سلامتی کے ادارے ہر لمحے چوکنا ہیں اور کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں