انضمام الحق

پاکستان کو ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو ہلکا نہیں لینا چاہیے، انضمام الحق

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں حیدر علی کو چانس ملنا چاہیے، خوشدل اور آصف پر رسک لینا چاہیے۔

انضمام الحق نے کہا کہ شعیب ملک کی طرح کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں ہوتا تو اچھا ہوتا۔خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت سے ہار چکا ہے جبکہ اس کا اگلا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہے جو اس کیلئے جیتنا بے حد ضروری ہے ورنہ پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں