پاکستان کرکٹ

پاکستان کرکٹ کو پی ایس ایل 7 سے بھی کچھ نئے چہرے مل گئے

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان کرکٹ کو پی ایس ایل 7 سے بھی کچھ نئے چہرے مل گئے۔ پاکستان سپر لیگ کی پہلے سال ہی سے یہ خوبی رہی ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں نئے ٹیلنٹ کو اوپر آنے کا موقع ملتا ہے۔یہ ٹورنامنٹ اب ساتویں سیزن میں بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔ ماضی میں حسن علی، شاداب خان، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے اسی ٹورنامنٹ سے شہرت حاصل کی۔ اس سال بھی اس ٹورنامنٹ سے کئی ایسے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جو مستقبل میں پاکستان ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔پا کستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے پشاور زلمی کے اوپنر محمد حارث کو پی ایس ایل سیون کی دریافت قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے کہا کہ حارث کا زبردست ڈیبیو رہا اور زبردست ٹیلنٹ ہے یہ کھلاڑی پی ایس ایل کی دریافت ثابت ہوسکتا ہے۔ محمد حارث حارث کہتے ہیں کہ میں دلیری سے کھیلتا ہوں اور یہی میری کارکردگی کی بنیاد ہے۔حارث کی طرح محمد اعظم بھی وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، سابق کپتا ن معین خان کے بیٹے بھی اپنی جارحانہ بیٹنگ سے اپنے ناقدین کو خاموش کررہے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اعظم خان کو ٹیم میں شامل کرکے ڈراپ کردیا گیا تھا لیکن اب پی ایس ایل میں اعظم خان دوبارہ جوبن پر ہیں جو اب اپنے والد اور سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ چھوڑ کر اسلام آباد میں ہیں۔ سلمان ارشاد نے بھی اپنی فاسٹ بولنگ سے اسلام آباد کی فتوحات میں کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں ایک جانب نئے کھلاڑی جان دار کارکردگی سے سب کی نظروں میں ہیں ایسے میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں 18ماہ کی پابندی گزارنے کے بعد ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل کی دو سال بعد پاکستان سپر لیگ میں واپسی ہوئی ہے۔دو سال پہلے کراچی میں اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی نے ان پر پابندی لگادی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں