پاکستان کرکٹ

پاکستان کرکٹ سکواڈ تمام ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد منگل کوئنز ٹائون روانہ ہو جائیگا

کرائسٹ چرچ ( عکس آن لائن) نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ سکواڈ تمام ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد (آج) منگل کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹائون روانہ ہو جائیگا جہاں وہ نیوزیلینڈ کیخلاف تین ٹوئنٹی اور دوٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ٹریننگ کا آغاز کر یگا ۔پیر کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے وزارت صحت کی جانب سے سکواڈ کو کلیئر کر نے کی تصدیق کے بعد ایک پریس ریلیز جاری کی جس کے مطابق کرائسٹ چرچ کے کورنٹین سینٹر میں موجود پاکستان کرکٹ سکواڈ کے بارہویں روز ہونے والے تمام کلیئر قرار پائے ہیں جس کے بعد وہ (آج ) منگل کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹائون روانہ ہو جائینگے ۔ چھٹے روز ہونے والے ٹیسٹ میں پازیٹو آنے والے سکواڈ کے ممبران مینیجڈ آئسو لیشن میں رہیں گے اور کلیئر ہونے کے بعد سکواڈ کو جوائن کر ینگے اس کے علاوہ پاکستان سکواڈ کا ایک ممبر جو آکلینڈ ائیر پورٹ پر بیماری محسوس کررہا تھا اور اس کو آکلینڈ کے کورنٹین سینٹر میں بھیج دیا گیا تھا وہ بھی کلیئر پایا ہے اور وہ (آج) منگل کو کوئنز ٹائون میں پاکستانی کرکٹ سکواڈ میں شامل ہو جائیگا۔ پاکستان کرکٹ سکواڈ کوئنز ٹائون پہنچے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اپنی تیاریوں کا آغاز کریگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں