وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کو اسی کی زبان میں وارننگ جاری کر دی

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ اگر ایشیا کپ چھوڑا تو آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے سخت وارننگ جاری کر دی ہے کہ اگر اس نے ایشیا کپ چھوڑا تو پھر وہ بھی آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائیں گے اور یہ تاثر بھی درست نہیں کہ ایشیائی ایونٹ کے حقوق بنگلا دیش کو دینا چاہتے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم آئندہ برس بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ہرگز نہیں بھیجیں گے، اگر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہ بھیجی، جس کا انعقاد رواں برس ستمبر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مختصر فارمیٹ میں کیا جائے گا۔وسیم خان نے اس تاثر کو یکسر مسترد کیا کہ پی سی بی ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق کسی ڈیلکے تحت بنگلا دیش کو دینا چاہتا ہے جس نے اپنی ٹیم پاکستان کے دورے پر بھیجی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایشیائی ایونٹ کی میزبانی کے حقوق ایشین کرکٹ کونسل نے دیئے ہیں جو کسی اور کو نہیں تھمائے جا سکتے کیونکہ انہیں اس بات کا اختیار ہی حاصل نہیں ہے، البتہ بھارت کے ساتھ تنازع کے باعث فی الوقت ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے دو وینیوز قابل غور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں